Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں جشن آزادی کی تقریبات

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں 14 اگست یوم آزادی کی 76ویں تقریبات منعقد کی گئیں، جن میں پرچم کشائی، شجرکاری اور دیگر تقاریب بھی ہوئیں۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز) نے کہا کہ پاکستان عطیہ خداوندی ہے اور اللہ تعالی کا انمول تحفہ ہے۔
پاکستان ہمارے آباؤ اجداد کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے، یوم أزادی کے موقع پر قومی پرچم بلند کرتے ہوئے اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ ہم اس پرچم کی طرح اس وطن عزیز کو بھی ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان ہمارے ملک کی مجموعی آبادی کا 64 فیصد اثاثہ ہیں، پاکستان کی ترقی میں نوجوان ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہیں موثر شمولیت دے کر ذمہ داریاں سونپنے کی ضرورت ہے۔ہمیں مثبت اور پر امید سوچ کے ساتھ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے کام کرنا ہے۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ،پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید،رجسٹرار عمران محمود، ٹریثرار محمد رفیق فاروقی،کنٹرولر امتحانات ذوالفقار علی تبسم، پروفیسر ڈاکٹر محمد اشفاق،ڈاکٹر عثمان جمشید،ڈاکٹر عمر اعجاز،ڈاکٹر وزیر احمد،ڈاکٹر مقرب علی سمیت دیگر فیکلٹی سٹاف اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button