پاکستان ٹیم ورلڈکپ سپر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل میں ترقی کا عزم لیے آج انگلینڈ سے ٹکرائے گی

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تین ایک روزہ بین الاقوامی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 8 جولائی کو کارڈف سے ہوگا۔
دونوں ممالک کے مابین یہ سیریز آئی سی سی مینز ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہے، جو کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا کوالیفائنگ راؤنڈ تصور کیا جا رہا ہے۔
ورلڈکپ سپر لیگ میں ہر میچ جیتنے والی ٹیم کو دس پوائنٹس ملیں گے۔ میچ برابریا بے نتیجہ ختم ہونےکی صورت پر دونوں ٹیموں میں پانچ پانچ پوائنٹس تقسیم کردئیے جائیں گے۔
فی الحال پاکستان آئی سی سی مینز ورلڈکپ سپر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر 6 میچز کھیل کر 40 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے جبکہ انگلینڈ 12 میچز میں سے 6 میں فتح کے ساتھ 65 پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست ہے۔ اس دوران انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا ایک میچ بے نتیجہ ختم ہوا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم 50 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دسری پوزیشن پر موجود ہے۔
یہ بارہواں موقع ہوگا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میزبان ٹیم کے خلاف ان کی سرزمین پر کوئی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کھیلے گی۔
میچ پاکستانی ٹائم کے مطابق شام 5 بجے شروع ہوگا۔



















