Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سیکرٹری ایجوکیشن نے اے سی آر جمع کرانے کےلئے ہدایات جاری کردیں

اب اساتذہ کی اصل اے سی آرزجمع ہوں گی, وہ تمام اساتذہ جو ابھی کنٹریکٹ پر ہیں وہ اپنے کنٹریکٹ پیریڈ کی اے سی آرز جمع کروائیں گے۔
وہ تمام ٹیچرز جو ریگولر ہو چکے ہیں وہ صرف اپنے ریگولر پیریڈ کی جمع کروائیں گے، وہ تمام ٹیچرز جن کا ریگولر ہونے کا پیریڈ 3 ماہ سے زیادہ ہو گیا ہے وہ بھی اپنے اس پیریڈ کی اے سی آرزجمع کروائیں گے۔
جبکہ وہ تمام ٹیچرز جن کی اے سی آرزپروموشن یا کسی اور وجہ سے آفس میں جمع ہیں اب ان کو بھی ایچ آر سسٹم کے لئے اے سی آرزبنانا ہوں گی۔
ایسے اساتذہ جو جون 2022 (ایک سال) تک ریٹائر ہو جائیں گے وہ اے سی آرز نہیں بنائیں گے ۔
تمام اے ای اوز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے مرکز کے تمام اساتذہ کی اصل اے سی آر مکمل کرنے کے بعد گورنمنٹ کمپری ہینسو (جامع) ہائی سکول کی لیب میں جمع کروائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button