Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کے سب انجینئر بیمہ ایجنٹ نکلے ، ٹھیکداروں کو زبردستی بیمہ پالیسی لینے کی غیر اعلانیہ شرط عائد کردی

زکریا یونیورسٹی کے شعبہ منٹی نینس کے سب انجینئر اجمل شاہ کے بارے میں انکشاف ہوا ہے وہ ایک بیمہ کمپنی کے ایجنٹ ہیں جو ٹھیکداروں کو زبردستی بیمہ پالیساں دیتے ہیں،جو ٹھیکدار پالیسی نہ لے اس کے بل روک لئے جاتے ہیں،جس کی وجہ سے متعدد ٹھیکدار خوار ہورہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجمل شاہ کا طریقہ واردات یہ ہے وہ بل کلیئر کرنے کےلئے ٹھیکدار کو بیمہ پالیسی لینے پر مجبور کرتا ہے جس کے بعد وہ بل کلیئر ہوجاتا ہے، ورنہ اس ٹھیکدار کو عبرت کا نشانہ بنادیا جاتا ہے۔
جس کی ایک مثال پٹھان ٹھیکدار ہے جس کو دو سال سے بلوں کی ادائیگی کےلئے مختلف حیلوں بہانے سے تنگ کیا جارہا ہے ، جس پر انہوں نے سٹیزن پورٹل پردرخواست دے دی ہے، تاہم ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پی ڈی منٹی نینس کی آشیر باد کی وجہ سے وزیر اعظم سٹیزن پورٹل پر غلط جواب دینے کی تیاری کی جارہی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button