Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان کو عرق گلاب سے مہکانے کا پلان تیار کرلیا گیا

ملتان:وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر عیدالاضحیٰ کے موقع پر مثالی صفائی کی تیاریاں کر لی گئیں۔
ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے شہر کو عرق گلاب سے مہکانے کا پلان تیار کر لیا ہے۔عید کے دن عیدگاہوں اورجامع مساجد کو عرق گلاب سے دھویا جائے گا۔کمپنی نے 100 لٹر عرق گلاب خریدنے کے لئے ٹینڈ جاری کر دیا گیا ہے۔
ایم ڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فخرالاسلام ڈوگر نے عید پلان کے بارے بتایا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر” خدمت آپ کی دہلیز پر” پروگرام کے تحت” ہفتہ عیدالاضحیٰ” منانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
عیدکے تینوں ایام میں ملتان شہر میں گرینڈ صفائی آپریشن لانچ کیا جائے گا،آلائشوں کے علاوہ شہر سے کچرا،ملبہ اور تمام ویسٹ اٹھایا جائے گا اور شہریوں کو آلودگی سے پاک ماحول فراہم کیا جائے گا۔
اس مقصد کے تحت شاہراہیں،گلیاں اور کوچے مہکانے کے لئے کمپنی نےتین لٹر پر مشتمل468 بوتل فینائل کا کنٹریکٹ کر لیا ہے۔آ
لائشوں کے مقامات پر چھڑکاو کے لئے 50 کلو پر مشتمل 312 بیگ چونے کی خریداری بھی ٹینڈر میں شامل ہے جبکہ شاہراہوں،چوکوں، عید گاہوں اور مساجد کے اطراف میں لائننگ کے ذریعے خوبصورتی کے لئے 468 بیگ وائٹ پوڈر کی فراہم کا کنٹریکٹ بھی کر لیا گیا ہے، ایم ڈی نے کہا کہ عید کے موقع پر اہلیان ملتان سے مثالی صفائی کا وعدہ نبھائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button