Breaking NewsEducationتازہ ترین
سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ ڈیوٹیاں لگادی گئیں
محکمہ سکولز نے تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ کرلیا، ڈویژنل ڈائریکٹر اور ایڈیشنل ڈائریکٹرز سکولز کو اسائنمنٹ دے دی گئیں ۔
تفصیل ک مطابق محکمہ سکولز نے صوبے بھر کے سکولوں کی مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ کیا، جس میں سکولوں میں صفائی ، انسداد ڈینگی کے ایس او پیز اور ایجوکیشن کا جائزہ لیا جائے گا، صوبے کے لئے 33 اضلاع میں مانیٹرنگ ٹیمیں سکولوں کا دورہ کریں گی۔
ٹیمیں سرپرائز وزٹ کریں گی، ایک روز میں کم سے کم 5سکول وزٹ کئے جائیں گے، جن میں دو پرائمری سکول شامل ہوں گے۔
وزٹ رپورٹ پرفارمے کے مطابق تیار کی جائے گی، متعلقہ سکول سربراہ سے اس پرفارمے پر دستخط کروائے جائیں گے، جبکہ تصاویر ثبوت بھی اس رپورٹ کے ساتھ لگائے جائیں گے۔
یہ رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر ڈی پی آئی سکولز کو ارسال کی جائے گی ۔