Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی میں سپورٹس کوٹے پر داخلے کےلئے ٹرائلز کے شیڈول کا اعلان

ترجمان کے مطابق سپورٹس کوٹے پر داخلے کےلئے ٹرائلز کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق سرٹیفکیٹس کی تصدیق کا عمل 19ستمبر کو کیا جائے گا ۔
خواتین کو ساڑھے نو بجے اور بوائز کو ساڑھے دس بجے جناح آڈیٹوریم میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ گرلز کے ٹرائلز بدھ 20 ستمبر کو فی میل سپورٹس آفس میں جبکہ بوائز کے 21اور22ستمبر کو سپورٹس گراونڈ میں منعقد ہوں گے۔
ڈائریکٹر سپورٹس ترس محی الدین نے تمام امیدواروں کو بروقت رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔



















