نئی طالبات کو ویمن یونیورسٹی میں خو ش آمدید
ویمن یونیورسٹی ملتان میں نئے تعلیمی سیشن 2023 میں داخلہ لینے والی طالبات کے اعزاز میں استقبالیہ دیاگیا، جس کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ تھیں۔
اس موقع پر ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر عدیلہ سعید نے طالبات کو یونیورسٹی کی خصوصیات، سکالرشپ پروگرام ، ٹرانسپورٹیشن کی سہولیات، کھیلوں، ہاسٹلز کی معلومات، سمسٹر کے قواعد و ضوابط، سٹوڈنٹس سوسائٹیز اور یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں دستیاب دیگر سہولیات کے بارے مکمل معلومات سے آگاہ کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے نئی طالبات کو داخلے لینے اور روشن مستقبل کے لئے مبارکباد دی۔
انہوں نے کہا کہ آپ لوگ ایمانداری سے مزید تعلیم حاصل کریں جو علم اور مہارت آپ یہاں سے حاصل کریں گے، آپ کو دنیا میں تبدیلی لانے کا ایک بہترین موقع فراہم کرے گی، اور یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ اپنی تعلیم اور مہارت کو اپنے اردگرد کے لوگوں پر مثبت اثر ڈالنے کی لگن سے آپ آئندہ چار سال تعلیم حاصل کریں۔
اگر اپ پوری لگن کے ساتھ محنت کریں گے تو یقیناً وہ نئی بلندیوں کو چھوئیں گے اور ملک و ریاست کا نام روشن کریں گے اور اپنے خاندان کا وقار بلند کریں گی ، ویمن یونیورسٹی تعلیم کی فراہمی کے لئے تمام اقدام اٹھائے گی، آپ پر منحصر ہے کہ کس طرح خود کو اس قابل بناتیں ہیں کہ اس ادارے کا نام بھی روشن کریں اور ملک کا بھی، ہماری اساتذہ اور دیگر سٹاف کسی بھی مدد کے لئے ہر وقت موجود ہے۔
وائس چانسلر آفس کےدروازے بھی ہر طالبہ کےلئے کھلے ہیں ۔
رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہ ویمن یونیورسٹی ہر گزرتے دن کے ساتھ ترقی کی منزلیں طے کرہی ہے، اس ادارے کی ایک تاریخ ہے اپ خوش قسمتی ہیں کہ یہ ایسے ادارے میں داخلہ لیا جو جنوبی پنجاب میں خواتین کی تعلیم کے حوالے سے جانا جاتا ہے، ہمیں اس ادارے کی تاریخ اور روایت کے مطابق آگے بڑھانا ہے، تمام طالبات کو دل جمعی کے ساتھ پڑھنا ہوگا۔
اس موقع پر تمام شعبوں کی چیئرپرسنز بھی موجود تھیں ۔