سپیشل الاؤنس:زکریا یونیورسٹی ایسوسی ایشنز نے گورنر کو مراسلہ ارسال کردیا

زکریا یونیورسٹی کے تین ایسوسی ایشنز کے نمائندوں سپیشل الاونس کےلئے گورنر کو مراسلہ ارسال کردیا۔
تفصیل کے مطابق گورنر پنجاب کی آمد پر زکریا یونیورسٹی کے اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن ، آفیسر ایسوسی ایشن اور ایمپلائز یونین ایسوسی ایشن نے سپیشل الاونس نہ ملنے پر احتجاج کیا تھا ،جس پر گورنر نے ڈاکٹر عبدالستار ملک، ڈاکٹر خاور نوازش ، رانا جنگ شیر، اور ملک صفدر پر مشتمل وفد کو مذاکرات کےلئے بلایا جس کے بعد انہوں نے الاونس دینے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے درخواست ارسال کرنے کی ہدایت کی تھی۔
جس پرو فیوپاسا کی طرف سے ڈاکٹر عبدالستار ملک ، جبکہ زکریا یونیورسٹی کی طرف سے ڈاکٹر خاور نوازش ، ڈاکٹر محمد ریاض، رانا جنگ شیر اور ملک صفدر حسین کی طر ف سے مراسلہ گورنر کو ارسال کردیا ۔
جس میں کہا گیا ہے کہ اپ نے وعدہ کیا تھا کہ تمام افسروں اور ملازمین کو سپیشل الاونس دیا جائے گا،اپ کی ہدایت پر درخواست ارسال کی جارہی ہے براہ مہربانی الاؤنس دینے کا اعلان کیا جائے، تا کے ملازمین پرسکون عید گزار سکیں۔



















