Breaking NewsEducationتازہ ترین
ویمن یونیورسٹی ٹرانسپورٹ حکام نے طالبات کےلئے بس روٹس کے شیڈول کا اعلان کردیا
ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی کے بس روٹس سروس کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
مجموعی طور پر ملتان بھر میں دس روٹس چلائے جائیں گے ،جن کےلئے بسیں یونیورسٹی سے صبح 5بجکر 45 منٹ پر روانہ ہوں گی، اور مقررہ وقت پر بس سٹاپس پر پہنچیں گی۔
طالبات یونیورسٹی ویب سائٹ یا ٹرانسپورٹ آفس سے اپنے روٹس کا پتہ کرسکتی ہیں، جبکہ دوپہر کے روٹس دو بجے چلیں گے، متی تل کیمپس کےلئے شٹل سروس حسب سابق چلتی رہے گی ۔