ویمن یونیورسٹی ملتان کا "آل پنجاب یونیورسٹیز انوویشن ایکسپو 2023” میں شرکت کا فیصلہ
ویمن یونیورسٹی ملتان نے پنجاب ایچ ای سی کے زیر اہتمام ہونے والی "آل پنجاب یونیورسٹیز انوویشن ایکسپو 2023” میں شرکت کا فیصلہ کرلیا۔
ترجمان کے مطابق اس سلسلے میں ایک اہم اجلاس رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں اورک کی سربراہ ڈاکٹر کنول رحمان ، تمام شعبوں کی چیئرپرسنز ، اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی ۔
اجلاس میں اورک کی سربراہ ڈاکٹر کنول رحمان نے بتایا کہ پی ایچ ای سی کے زیر اہتمام ہونے والی ایکسپو نے گزشتہ ایڈیشن میں ویمن یونیورسٹی نے شاندار کامیابیاں حاصل کیں ، ایسی ایکسپو کا مقصد جامعات کے طالبات ، فیکلٹی ممبران اور محققین کو اپنے اختراعی خیالات، انٹرپرینوریل سوچ اور تخلیقی صلاحیتوں کی صنعتی اور کاروباری برادری، پالیسی سازوں اور محققین کے سامنے نمائش کرکے ان کے ٹیلنٹ اور آوٹ پٹ کو کمرشلائز کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف ہماری یونیورسٹی کی خود کفالت کی طرف ایک قدم ہوگا بلکہ صنعت کو ان کے مسائل کا مقامی حل بھی مہیا ہو گا، اور صنعت اور جامعات کے روابط کو مضبوط بنایا جائے گا۔
اس نمائش میں انجینئرنگ، سائنسز، ہیلتھ کیئر، میڈیسن، بائیو میڈیکل سائنسز، سوشل سائنسز، مینجمنٹ، اکنامکس اور آرٹ کی طالبات اپنے پراجیکٹ پیش کرسکتی ہیں۔
اجلاس میں ایکسپو کی فوکل پرسن ڈاکٹر ملکہ رانی نے سابق ایکسپو کے تجربات سے آگاہ کیا، اور پراجیکٹس میں مزید بہتری کےلئے تجاویز دیں۔
رجسٹرار نے اختتامی خطاب میں ویمن یونیورسٹی کی ایکسپو میں شرکت کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہ ہماری طالبات اور فیکلٹی ممبران اس موقع سے فائدہ اٹھائیں، اور اپنی جامعہ کا نام روشن کریں، ایسے پراجیکٹس سامنے لائیں جس کی ہماری ملک اور معاشرے کو ضرورت ہے۔