Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان میں کورونا پھر سر اٹھا نے لگا، ویکسی نیشن میں تیزی آگئی

ضلع ملتان میں کورونا ویکسی نیشن مہم میں تیزی آ گئی ہے ،اور محکمہ صحت این سی او سی کی جانب سے مقرر کئے گئے ٹارگٹ کی طرف بڑھنے لگا ہے۔
محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق روزانہ13 ہزار سے زائد افراد کی ویکسی نیشن کی جارہی ہے۔
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے تیز رفتار کورونا ویکسی نیشن مہم پر محکمہ صحت کے حکام کو خراج تحسین کیا ہے اور کہا ہے کہ محکمہ صحت کے افسران اور ورکرز کی محنت کے نتیجے میں ویکسی نیشن مہم میں تیز آئی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ کورونا ویکسی نیشن مہم میں مزید برق رفتاری لا کر این سی او سی کا مقررہ ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے،پاکستان کو کورونا وباءسے محفوظ بنانے کے لئے ہرفردکی ویکسی نیشن ضروری ہے۔
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمان نے ملتان میں ابتک4 لاکھ سے زائد افراد کی کورونا ویکسی نیشن کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے،8جولائی کو 13104 افراد جبکہ 7 جولائی کو 13941 افراد کی کورونا ویکسی نیشن کی گئی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ فکس کورونا ویکسی نیشن سنٹرز کے علاوہ21 موبائل ویکسی نیشن ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے ڈیٹا کے مطابق ضلع ملتان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی شرح 1.6 فیصد ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button