Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

میپکو میں سیکورٹی سٹاف کےلئے سول ڈیفنس کا خصوصی سیشن

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)ریجنل ٹریننگ سنٹر ملتان میں گزشتہ روزسیکیورٹی سٹاف کی کلاس کے لیے محکمہ سول ڈیفنس کے خصوصی سیشن کا انعقاد کروایا گیا،جس میں فائر فائٹنگ اور بم ڈسپوزل کے بارے میں لیکچر دیا گیا۔
پرنسپل /ایڈیشنل چیف انجینئررفاقت علی شاہ نے کہا کہ ریجنل ٹریننگ سنٹر میں مختلف کیٹگریز کے تربیت حاصل کرنے والے ملازمین کو فائر فائٹنگ، ریسکیو اور بم ڈسپوزل کی تربیت بھی دی جارہی ہے، جبکہ میپکو کے سیکیورٹی ونگ کے گارڈز کو محکمہ شہری دفاع کے تعاون سے خصوصی طورپر فائر فائٹنگ اور بم ڈسپوزل کی کلاسز دی گئی ہیں۔
انہوں نے سیمینارکے اختتام پر تربیت دینے والے محکمہ سو ل ڈیفنس کے افسران کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی منیجر غلام جیلانی قریشی، سینئر ٹریننگ کوارڈینیٹرفخر عمران شاہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن عاصم علی جاویداور ایڈیشنل ایس ڈی او بدرالز مان بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button