زکریا یونیورسٹی کو اشتہاریوں نے یرغمال بنا لیا، ویڈیو وائرل
زکریا یونیورسٹی میں اس وقت خوف وہراس کی فضا ہے، جو آوٹ سائیڈرز کی غنڈہ گردی کی وجہ سے ہے، کوئی بھی ان کا سامنا کرنے کو تیار نہیں۔
اس وقت ایک ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں یونیورسٹی کے ریزیڈنٹ آفیسر ڈاکٹر مقرب کو ایک اشتہاری ملزم جو یونیورسٹی سے ایکسپیل ہے جس کی کوئی ڈگری نہیں ہے، یونیورسٹی میں جس پر طلباء پر تشدد سمیت ڈکیتی کے مقدمات درج ہیں نے ریزیڈنٹ آفیسر کو زدوکوب کیا اور دھمکیاں دی گئی اور وہ بے بس اور لاچار کھڑے ہوکے دیکھتے رہے۔
ویڈیو ملاحظہ فرمائیں ۔
RO BZU MULTAN THREATEN BY OUTSIDERS | DREPORTERS | BZU MULTAN pic.twitter.com/NzhhuE3aWL
— Dreporters (@Dreporters1) October 7, 2023
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے غلام حسن عرف جانی بابا, عارف بھٹی, بابر ایوب سمیت کئی آؤٹ سائیڈر موجود ہیں، وائس چانسلر سمیت کسی نے اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا، جس کے بعد ڈاکٹر مقرب ریزیڈنٹ آفیسر ایک ماہ کی چھٹی لے کر چلے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ مستقل وائس چانسلر نہ ہونے کی وجہ سے یونیورسٹی بدانتظامی اور لاقانونیت خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔
یونیورسٹی کھلنے کے بعد اب تک طلباء تشدد اور طلبہ کو ہراساں کرنے کے کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں، مختلف مقدمات میں مطلوب اور جرائم میں ملوث طلباء کا کھلے عام یونیورسٹی میں گھومنا اور طلباء پر تشدد کرنا عام ہوچُکا ہے ۔