Breaking NewsEducationتازہ ترین
انٹرمیڈیٹ پارٹ ون نتائج: ری چیکنگ کےلئے درخواستیں طلب، چار کے خلاف کیس درج
تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹر پارٹ فرسٹ سالانہ امتحان 2023ء کے امیدواروں سے جوابی کاپیوں کی ری چیکنگ کے لیے درخواستیں طلب کرلی ہیں،درخواست ارسال کرنے کی آخری تاریخ 25 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔
بورڈ حکام کے مطابق ایسے امیدوار جو اپنے کسی بھی مضمون کی جوابی کاپی کی ری چیکنگ کرانا چاہتے ہوں، وہ بورڈ کی مقررہ فیس جمع کرا کر اپنی درخواست رزلٹ شائع ہونے کے 15یوم کے اندر اندر ارسال کرسکتے ہیں ،مقررہ تاریخ کے بعد کوئی درخواست قابل قبول نہیں کی جائے گی۔
تعلیمی بورڈ ملتان کے انٹر پارٹ فرسٹ سالانہ امتحان 2023ءمیں 4امیدواروں کے خلاف ناجائز ذرائع استعمال کرنے کے کیس درج کیے گئے ،ان میں سے دو امیدواروں پر نقل لگانے کا الزام ثابت ہونے پر ان کو سزا دے دی گئی، ایک امیدوار کو بری کردیا گیا،جب کہ ایک امیدوار کا کیس زیر سماعت ہے۔