Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

انجینئرنگ یونیورسٹی کے طلباء وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم

ایم این ایس یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان میں پرائم منسٹر سکیم کے تحت طلباء طالبات میں 110 لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی ایم این ایس یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران تھے ۔

یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر عاصم عمر، کنٹرولر آف امتحانات ڈاکٹر ایاز احمد ، سکیورٹی انچارج انجینئر طارق محمود،سول ڈیپارٹمنٹ کی ہیڈ انجینئر میڈم فاطمہ، مکینیکل انجینئرنگ کے ہیڈ ڈاکٹر شہزاد احمد اور انجینئر علی سروش بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ریجنل ڈائریکٹر اور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے لیپ ٹاپ تقسیم کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ لیپ ٹاپ محض ایک ڈیوائس ہے، اس کا مثبت استعمال ہی آپکی تخلیقی اور تحقیقی صلاحیت کو بڑھاتا ہے، نصابی سرگرمیوں کے لیے لیپ ٹاپ ایک بہترین ڈیوائس ہے۔ سمارٹ فون کا استعمال تعلیمی سرگرمیوں کے لیے زیادہ مفید نہیں ہے۔اس کی تقسیم کا طریقہ بھی شفاف رکھا گیا صرف میرٹ پر ہی لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے ہیں۔ درحقیقت یہ آپ کا کیریئر بنانے میں بھی مددگار ثابت ہونگے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button