کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر مویشی منڈی میں داخلہ بند

کورونا وباء کی چوتھی لہر کے خدشہ کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد نے سخت ہدایات جاری کر دیں ہیں، اور کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر مویشی منڈی میں داخلہ بند کردیا گیا ہے۔
کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والے بیوپاری اور خریدار مویشی منڈی میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔
اسی طرح کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والے اراضی ریکارڈ سنٹر اور نادرا آفس میں بھی داخل نہیں ہو سکیں گے، اور انہیں شادی ہالز میں داخلے اور ریسٹورنٹ میں انڈور ڈائننگ کی اجازت بھی نہیں ہو گی۔
ضلع کے تمام پرائس مجسٹریٹس کو ان ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
نئی ہدایات جان لیوا انڈین وائرس کی پاکستان میں موجودگی کے شواہد سامنے آنے کے پیش نظر جاری کی گئیں ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے دیہی اور شہری عوام سے فوری طور پر کورونا ویکسی نیشن کرانے کی اپیل کی ہے، تاکہ کورونا وباء کی چوتھی لہر سے بچا جا سکے۔



















