ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کا ایک اور اعزاز، ڈاکٹر حبیب الرحمان دنیا کے اعلیٰ سائنسدانوں میں شامل
ڈاکٹر محمد حبیب الرحمان ایسوسی ایٹ پروفیسر انسٹیٹیوٹ آف پلانٹ بریڈنگ اینڈ بائیو ٹیکنالوجی دنیا بھر کے دو فیصد بہترین سائنس دانوں میں شامل ہو گئے ہیں، یہ اعزاز انہوں نے پچھلے سال 2022 میں بھی حاصل کیا تھا۔
سٹینفورڈ یونیورسٹی آف امریکہ کے مطابق جنہوں نے دنیا بھر کے سائنسدانوں کا ریکارڈ اکٹھا کیا، اور پھر دو فیصد بہترین سائنس دانوں جنہوں نے اپنی تحقیق میں نمایاں قدرے خدمات سر انجام دی ان کو شامل کیا گیا۔
سٹیینفورڈ یونیورسٹی امریکہ نے سائنس دانوں کی معیاری اشاعت اور اشاعت کے حوالہ جات اور خاص کر جدت کو شامل کیا، اس کے مطابق ڈاکٹر محمد حبیب الرحمان کا شمار دنیا کے ان دو فیصد نمایاں سائنس دانوں میں شامل ہے، جنہوں نے پچھلے پانچ سالوں میں جدید ریسرچ اور تحقیق کی۔
ڈاکٹر محمد حبیب الرحمان نے موسمیاتی تبدیلیوں اور ان کے اثرات اور خاص کر موسمیاتی تبدیلوں سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی بنائی، جس کو ترقی یافتہ ممالک کے سائنس دانوں نے گراں قدرے سراہا ہے۔
یونیورسٹی نے ڈاکٹر محمد حبیب الرحمن کو اس سال بہترین مکالے کا اعزاز بیسٹ پیپر ایوارڈ سے بھی نوازا ہے۔
ڈاکٹر محمد حبیب الرحمن نے مجموعی طور پر 100 سے زیادہ تحقیقی مقالے دنیا کے بیسٹ جنرلز میں اشاعت کیے ہیں، اور جن میں بنیادی طور پر موسمیاتی تبدیلیوں اور ان سے نمٹنے کے لیے جدید حکمت عملی کو وضع کیا ہے، اور اب ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں گراں قدر خدمات سر انجام دے رہے ہیں یہ نہ صرف یونیورسٹی بلک ساؤتھ پنجاب کے لیے ایک نمایاں اعزاز ہے۔