دوسرا ون ڈے: انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز جیت لی

انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میچ میں 52 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
لارڈز میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم انگلینڈ کی جانب سے دئیے جانے والے 248 رنز کے تعاقب میں 41 اوورز میں 195 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
سعود شکیل اور حسن علی کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا، سعود شکیل نے کیریئر کی پہلی نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 56 رنز بنائے۔حسن علی نے 17 گیندوں پر 31 رنز کی اننگز کھیلی ان کی اننگز میں تین چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔
اوپنر امام الحق دوسرے ون ڈے بھی ناکام رہے اور صرف ایک رن پر پویلین لوٹ گئے، فخر زمان 10 رنز بنا سکے، کپتان بابر اعظم 19 رنز پر ثاقب محمود کا نشانہ بنے
وکٹ کیپر محمد رضوان بھی 5 رنز بنا کر چلتے بنے، صہیب مقصود نے 19 رنز بنائے، شاداب 21 رنز بنا کر گریگوری کا نشانہ بنے۔
انگلینڈ کی جانب سے لیوس گریگوری نے تین وکٹیں حاصل کیں، ثاقب محمود اور کریک اورٹن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
قبل ازیں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45.2 اوورز 247 رنز پر ڈھیر ہوگئی، اور گرین شرٹس کو جیت کے لیے 250 رنز کا ہدف دیا تھا، واضح رہے کہ بارش کے باعث میچ کی ایک اننگز کو 47 اوورز تک محدود کیا گیا تھا
انگلینڈ کی جانب سے فال سالٹ نے 60 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جیمز ونز 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
ڈیوڈ ملان اور زیک کرولی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، کپتان بین اسٹوکس کو 22 رنز پر حسن علی نے پویلین روانہ کیا
جان سمپسن 17 رنز پر حسن علی کا نشانہ بنے، کریگ اورٹن بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے۔
لیوس گریگوری 40 رنز بنا کر حارث رؤف کو وکٹ دے بیٹھے، بریڈن کیرس 31 رنز بناسکے۔
فاسٹ بولر حسن علی نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، حارث سہیل نے دو وکٹیں حاصل کیں، شاہین آفریدی، شاداب خان اور سعود شکیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔



















