Breaking NewsEducationتازہ ترین
نیب نے2006 سے 2008 تک بھرتی ہونے والے اساتذہ کا ڈیٹا طلب کرلیا
2006 ، 2007 اور 2008 میں بغیر ٹیسٹ سکول اساتذہ بھرتی کئے گئے، جن کو 2009 میں حکومت نے ایک ایکٹ کے ذریعے تمام کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کر دیا تھا۔
جس کا افسران نے فائدہ اٹھاتے ہوئے کافی لوگوں جنہوں نے کنٹریکٹ نوکری چھوڑ دی تھی، یا کچھ فریش لوگوں کو بھرتی کر کے ریگولر کروا دیا تھا، جس کا نیب نے ڈیٹا طلب کرلیا ہے۔
جس کے بعد محکمہ سکولز نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز سے 2005 سے 2009 تک ریگولرائز ملازمین کا ڈیٹا طلب کر لیا۔