کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے سپورٹس کیلنڈر بحال کرنے کا فیصلہ
ملتان شہر میں سپورٹس کمپلیکس اور جمنیزیم میں دستیاب سہولیات بارے رپورٹ بھی طلب کر لی گئی، سپورٹس کیلنڈر تشکیل دیکر سپورٹس ایونٹ کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں سپورٹس منصوبوں بارے ای لائبریری میں بریفنگ کا اہتمام کیا گیا، جس میں ڈپٹی کمشنر ملتان کیپٹن (ر) رضوان قدیر نے شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد فاروق لطیف نے سپورٹس منصوبوں بارے پر بریفننگ دی، جس میں سپورٹس جمنیزیم کو اپ گریڈ کرکے انڈور گیمز کی بہتر سہولیات فراہم کرنے اور کھیل کے میدانوں کو آباد کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔
جسمانی لحاظ سے خصوصی افراد کیلئے سپورٹس مقابلے کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا، سپورٹس سپیشل کھلاڑیوں کیلئے سپورٹس ایونٹس منعقد کرے۔
ڈپٹی کمشنر نے سپورٹس کمپلیکس لان میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق اور اسسٹنٹ کمشنر جنرل ریونیو کرن شہزادی بھی موجود تھیں۔