Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی کا کانووکیشن آج ہوگا، گورنر چانسلر مہمان خصوصی ہوں گے
زکریا یونیورسٹی کا کانووکیشن آج ہوگا، جس کی صدارت چانسلر گورنر پنجاب انجینئر بلیغ الرحمان کریں گے، جبکہ مہمان اعزاز وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شاہ ہوں گے، کانووکیشن میں ساڑھے 12سو سے زائد طلباء وطالبات میں ڈگریاں تقسیم کئے جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق کانووکیشن میں 2019 کے 5829 طلباء اور 2020 کے 5950 کو ڈگری دی جائیں گیز جبکہ 75پی ایچ ڈی کی ڈگریاں تقسیم کی جائیں گی، اور 392 طلباء کو گولڈ میڈلز دئے جائیں گے۔
دریں اثناء کانووکیشن کی ریہرسل کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں تمام طلباء وطالبات نے شرکت کی۔ کاسٹیوم پہن کر شیڈول کے مطابق ڈگریاں لینے کی پریکٹس کی گئی، طلباء کو ہدایت کی گئی ہے کہ صرف وہ طلباء وطالبات شرکت کرسکیں گے، جن کے پاس رجسٹریشن کا ثبوت ہوگا۔
تمام طلباء اور اساتذہ کو صبح 9 بجے جناح آڈیٹوریم پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔