دفاتر میں معذور افراد کی رسائی کے لئے راستے بنانےکےلئے قراد داد لانے پر اتفاق
سماجی تنظیم ” ہم بھی ہیں“سی آئی پی کے ریجنل ممبران نے سردار عبد الحئی دستی ایم پی اے اور وزیر اعلی پنجاب کے ایڈوائیزر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
ملاقات کا مقصد پنجاب بھر کی سرکاری عمارات کو معذور افراد کے حوالے سے قابل رسائی بنانا اور اس حوالے سے عملی اقدامات کرنے کی طرف توجہ دلوانا تھا،اس موقع پر سی آئی پی ممبران نے ایک قراداد بھی پیش کی ، جس کا مقصد صوبائی اسمبلی کو سرکاری عمارات افراد باہم معذوری کی رسائی کے مطابق عالمی معاہدوں کی روشنی میں بنانا شامل ہے۔
اس حوالے سے سردار عبد الحئ دستی نے اس اقدام کو سراہا ، اور بھر پور یقین دہانی کروائی کہ وہ صوبہ پنجاب کی سرکاری عمارات کو افراد باہم معذوری کے لۓ قابل رسائی بنانے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں گےاور جلد ہی اسمبلی میں یہ قراداد پیش کریں گے اور اس پر عملی کام شروع کر دیا جاۓ گا۔
سی آئی پی کے ریجنل مینٹور علی اظہر ایڈووکیٹ, مس ثروت فاطمہ بخاری ایڈووکیٹ ممبر , فرزانہ ارم ایڈووکیٹ کنوینیراور مس ہما نواب وفد میں شامل تھیں۔



















