Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

انٹر امتحانات : چیئرمین تعلیمی بورڈ اور کنٹرولر امتحانات اچانک امتحانی مراکز پہنچ گئے

انٹر امتحانات چیئرمین تعلیمی بورڈ اور کنٹرولر امتحانات اچانک سنٹرز پہنچ گئے، پروفیسر میاں محمد نواز، چیئرمین تعلیمی بورڈ،ملتان نے انٹرمیڈیٹ سالانہ 2021ء کیلئے قائم جلالپور پیر والہ اور لودھراں کے امتحانی مراکز، جبکہ حافظ محمد اسماعیل تگہ،کنٹرولر امتحانات نے کبیر والا اور بورے والا میں قائم امتحانی مراکز کا معائنہ اور سیکورٹی معاملات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر چیئرمین،پروفیسر میاں محمد نواز نے تسلی بخش انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے امتحانی مراکز میں ڈیوٹی کرنے والے عملے کو تلقین کی کہ وہ انتہائی ایمانداری،بورڈ قوانین/ہدایات کے تحت ڈیوٹی انجام دیں، اور کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے حوالے سے جاری ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں،امتحانی نظام کو صاف وشفاف بنانا میرا مشن ہے،اس مقصد کیلئے امتحانی عملے کی تعیناتی میں باصلاحیت اور نوجوان اساتذہ کوترجیح دی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button