Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

آندھی نے میپکو کی بتی گل کردی

سوموار کی سہ پہر میپکو ریجن میں شدید آندھی سے میپکو سسٹم کو نقصان پہنچا اور تیز رفتار آندھی کے باعث 107فیڈرز سے بجلی کی فراہمی تعطل کا شکارہوئی ۔
ملتان، خانیوال، وہاڑی، بہاولپور، ڈی جی خان، مظفرگڑھ، ساہیوال اور رحیم یار خان سرکلوں کے 11کے وی فیڈرز سے بجلی کی فراہمی متاثرہوئی۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق کی ہدایت پر میپکو ہیڈ کوارٹر میں قائم پاورڈسٹری بیوشن سنٹرز سے آپریشنل افسران کو الرٹ کیا گی، اور ہیڈ کوارٹر میں جنرل منیجرزاور چیف انجینئرزبجلی کی فراہمی کی مانیٹرنگ کرتے رہے ۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر نے آپریشن سرکلوں کے سپریٹنڈنگ انجینئرز کو ہدایت کی کہ آندھی اور طوفان میں بجلی کی بحالی کے کاموں کا آغاز کرنے سے قبل سیفٹی پالیسی اور ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیاجائے ۔ آندھی رکنے کے بعد بجلی بحالی کا کام شروع کیاگیا اور ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے تمام متاثرہ فیڈرز سے بجلی بحال کردی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button