ایف جی سکولز کے اوقات کار تبدیل کردئیے گئے
فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (ایف ڈی ای) نے درجہِ حرارت میں کمی کے بعد سکولوں اور کالجوں کے اوقات کار کو تبدیل کر دیا ہے، نظر ثانی شدہ اوقات یکم دسمبر سے 31 جنوری 2024 تک لاگو ہوں گے۔
سنگل شفٹ اداروں کے لیے نئے شیڈول میں پیر سے جمعرات صبح 8:30 بجے سے دوپہر 2:00 بجے تک کھلے رہیں گے، جمعہ کو ٹائمنگ ساڑھے بارہ بجے تک ہوگی ۔
ڈبل شفٹ سکولوں میں صبح کا سیشن پیر سے جمعرات تک صبح 8:00 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک چلے گا، شام کی شفٹ پیر سے جمعرات تک دوپہر 1:00 بجے سے شام 6:00 بجے تک ہوگی ، اور دوسری شفٹ جمعہ کو دوپہر 2:30 بجے شروع ہوگی۔
پوسٹ گریجویٹ کالج صبح 8:30 بجے سے دوپہر 2:00 بجے یا 4:00 بجے تک کھلے رہیں گے۔
فیڈرل ڈائریکٹوریٹ ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں یہ اوقات کار راولپنڈی اور اسلام آباد میں فوری طور پر نافذ ہوں گے، جس کے بعد ملک کے دیگر علاقوں میں نافذ کئے جائیں گے۔