Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کے قاسم ہال میں پانی کا پائپ پھٹ گیا

زکریا یونیورسٹی کے قاسم ہال میں پانی کا پائپ پھٹ گیا، تین دن سےپانی کی فراہمی متاثر، طلباء گرم پانی کو ترس گئے۔

زکریا یونیورسٹی کے قاسم ہال ہاسٹل میں پانی کی سپلائی کا پائپ پھٹنے سے سپلائی متاثر ہورہی ہے، جس کی وجہ سے پانی پریشر سے نہیں آرہا ہے ، ہاسٹل میں لگی موٹرز بھی محدود ٹائم کےلئے چلائی جارہی ہیں۔

صبح کے اوقات میں پانی کا پریشر نہ ہونے کیوجہ سے طلباء کو گرم پانی دستیاب نہیں ہوتا۔

یہ مسئلہ ہاسٹل انتظامیہ کے علم میں لایا گیا مگر تاحال کوئی پیش رفت نہ ہوسکی، سکالرز نے اعلیٰ حکام سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button