ایشیاء بیس بال چیمپئن شپ میں ملتان کے رئیس بشیر کی عمدہ کارکردگی
تائیوان میں جاری ایشین بیس بال چمپئن شپ میں پاکستان کی قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی جاری ہے۔
پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں نے جاپان اور تھائی لینڈ کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا، جاپان کے خلاف شکست کے باوجود پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کیا۔
ملتان سے تعلق رکھنے والے ہونہار ممبر قومی بیس باک ٹیم رئیس بشیر کی انفرادی کارکردگی قابل تعریف رہی، جنہوں نے بطور بیٹر شاندار ہٹنگ کا مظاہرہ کیا، اور بطور فیلڈر انتہائی شاندار فیلڈنگ کی۔
تھائی لینڈ کے خلاف پاکستان نے چار ایک سے کامیابی حاصل کی، جس میں پاکستانی پچر مشرف نے شاندار پچنگ کا مظاہرہ کیاش جبکہ رئیس بشیر نے عمدہ فیلڈنگ کا مظاہرہ کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔
سید فخر علی شاہ صدر پاکستان بیس بال فیڈریشن نے رئیس بشیر کو پاکستان بیس بال ٹیم میں ایک خوش آئند اضافہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جمیل کامران نے ہمیشہ پاکستان کے لیے بہترین ٹیلنٹ تلاش کرکے مہیا کیا ہے۔ رئیس بشیر ان کی وہ دریافت ہے جو کہ پاکستان بیس بال کے روشن مستقبل میں اہم سنگ میل ثابت ہونگے۔