ویمن یونیورسٹی ملتان اور پائیدار معاشی ترقی آرگنائزیشن کے درمیان ایم او یو سائن
ویمن یونیورسٹی ملتان اور پائیدار معاشی ترقی آرگنائزیشن(ایس ایس ڈی او) کے درمیان ایم او یو سائن ہوگیا، دونوں ادارے ریسرچ کی ترویج ، ٹریننگ اور دیگر معاملات میں ایک دوسرے کی معاونت کریں گے ۔
ایم او یو سائن کرنے کی تقریب کچہری کیمپس میں منعقد ہوئی ، جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی اور ایس ایس ڈی او کے سید کوثر عباس نے ایم او یو پر دستخط کئے معاہدے کی رو سے ایس ایس ڈی او ٹریننگ ورکشاپ کے ساتھ ساتھ طالبات کی کیپسٹی بلڈنگ کرے گی ، پروفیشنل کیرئر بنانے کےلئے آئیڈیاز رائٹ ٹو انفارمیشن اور کیمونیکشن سکلز کی تربیت دے دی ، ویمن یونیورسٹی کے ساتھ ملکر چار سیمینار منعقد کرے گی، اور طالبات کو ڈیٹا اکھٹا کرنے میں مدد فراہم کرے گی ، جبکہ یونیورسٹی ایڈمنسٹریٹو سپورٹ کے ساتھ ساتھ طالبات کی شرکت کو یقینی بنائے گی اور سوشل میڈیا اور ماس میڈیا کا پلیٹ فار م مہیا کرے گی۔
ڈاکٹر عظمی قریشی نے کہا کہ اس معاہدے سے تعلیم و تحقیق کی نئی راہیں کھلیں گی۔ گزشتہ دو برس میں یونیورسٹی ترقی کے نئے عہد میں داخل ہوئی ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر اختر ملک، ڈاکٹر ملکہ رانی،ڈاکٹر سارہ مصدق اور ڈاکٹر مریم زین موجود تھیں۔



















