Breaking NewsEducationتازہ ترین
ویمن یونیورسٹی : تیسری سالانہ انٹرنیشنل کانفرنس ’’معاشی مسائل اور پائیدار ترقی‘‘ آج سے شروع ہوگی
ویمن یونیورسٹی کے شعبہ اکنامکس کے زیر اہتمام تیسری سالانہ انٹرنیشنل کانفرنس ’’معاشی مسائل اور پائیدار ترقی‘‘ آج 14 دسمبر سے شروع ہوگی ، جس کی پیٹرن وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ ہیں، جبکہ فوکل پرسن ڈاکٹر حنا علی ہیں۔
کانفرنس میں ملتان کی جامعات کے وائس چانسلرز ڈاکٹر محمد علی شاہ، ڈاکٹر محمد کامران، ڈاکٹر محمد رمضان اور ڈی پی آئی کالجز جنوبی پنجاب ڈاکٹر فرید شریف مہمان اعزاز ہوں گے، جبکہ مقررین میں سعودی عرب سے ڈاکٹر توصیف ایزد ، پروفیسر ڈاکٹر شوکت ملک ، پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمان ، ڈاکٹر صوفیہ انور، ڈاکٹر امان اللہ ، ڈاکٹر ظاہر فریدی، ڈاکٹر حسن بچہ، آسٹریلیا سے ڈاکٹر ڈیو لیو، ڈاکٹر اللہ بخش، ڈاکٹر طلعت انوار ، ڈاکٹر مقرب اکبر، ڈاکٹر عمر چودھری، ڈاکٹر رمضان شیخ، چین سے ڈاکٹرژائی زوہا شرکت کریں، اور اپنے ریسرچ پیپر پیش کریں گے.