Breaking NewsEducationتازہ ترین
پیف نے سکولوں کے تجدید معاہدہ بارے قوانین جاری کردئیے
جاری کئے گئے مراسلے میں کہاگیاہے کہ تمام سکول اپنے تعلیمی سیشن کو جلد سے جلد پورا کریں ، تاکہ طلباء کا تعلیمی سال کا ضیاع نہ ہو۔
ایسے سکول مالکان جو اپنی مرضی سے اپنے سکولوں کو معاہدہ شراکت دار منسوخ کرانا چاہتے ہیں، وہ تین ماہ قبل متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو اپنے لیٹر ہیڈ پر درخواست دیں ورنہ پیشگی نوٹس جمع نہ کرانے ل کی صورت میں پیف ایجوکیشن فاونڈیشن یہ اختیار رکھتی ہے کہ وہ سکول کی تمام ادائیگیوں کو ضبط کرلے، تین ماہ کی مجموعی ادائیگیوں کے برابر رقم وصول کرنے کا حق بھی محفوظ ہے۔
معاہدے شراکت داری کی منسوخی کے نیتجے میں سکول کے کسی بھی قسم کے واجبات تین ماہ کے اندر جمع کرانے کا پابند ہوگا۔
تمام پارٹنر سکولوں پر لازم ہے کہ وہ اپنے سکول پیف کے پالیسی کے مطابق چلائیں ۔