Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

خواتین یونیورسٹی ملتان : ’ انٹر پرینورشپ اور ابھرتی ہوئی مارکیٹس ‘ کا دوسرا روز، تحقیقی مقالے پیش کئے گئے

ویمن یونیورسٹی ملتان میں انسٹیٹیوٹ فار ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ کے باہنی اشتراک سے تین روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کے دوسرے روز شرکاء نے اپنے مقالے پیش کئے ، کانفرنس کا عنوان’’ انٹر پرینورشپ اور ابھرتی ہوئی مارکیٹس ‘‘ہے ۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمی قریشی نے کہا کہ انٹر پرینیورشپ پروگرامز کا انعقاد کیا جائے، تاکہ خواتین ترقی کی راہ پرگامزن ہو سکیں۔ ان پروگراموں کا مقصد نہ صرف ہنر مندی میں اضافہ ہے بلکہ ان خواتین کو معاشی طور پر بھی مضبوط کرنے میں مدد ہوگی۔
دوسرے روز بھی تین سیشن ہوئے ، پہلے سیشن میں حسن سید، خضر عباس، ڈاکٹر گوہر سلیم ،مس ارم عباسی اور زرتاج احمد نے کہا کہ آج دنیا گلوبل ویلج بن چکی ہے دنیا بھر کی مارکیٹس اپ کی دسترس میں ہے مواقع بھی موجود ہیں، بس ان کو استعمال کرنے کی ضرورت ہے، طالبات کو اب یہ سہولت گھر بیٹھے مل گئی ہے کہ وہ دنیا بھر میں کام کرسکتی ہیں لیکن اس کےلئے آئیڈیاز کی ضرورت ہے اپ انرجیٹک ہیں اور آئیڈیاز ہیں اپ کو کوئی بھی ترقی سے نہیں روک سکتا۔
دوسرے سیشن میں محمد عثمان ، ڈاکٹر ثمرہ جاوید ، اور سید احمد رضا بخاری جبکہ آخری سیشن میں ڈاکٹر محمد علی اسداللہ اور ڈاکٹر مبشر علی خان نے اپنے مقالے پیش کئے ۔
کانفرنس کی فوکل پرسن ڈاکٹر ملکہ رانی ہیں ، جبکہ کانفرنس میں ڈاکٹر مریم زین، ڈاکٹر سارہ مصدق، ڈاکٹر عابدہ عزیز،ڈاکٹر شاہدہ رسول اور طالبات نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button