Breaking NewsEducationتازہ ترین
ملتان سمیت پنجاب بھر میں عام انتخابات 2024 کےلئے اساتذہ کی ٹریننگ شروع ہوگئی
حکومت کی ہدایت پر ملتان سمیت پنجاب بھر میں اساتذہ کی ٹریننگ شروع ہوگئی۔
رواں برس ملتان کے 20ہزار سے زائد اساتذہ الیکشن ڈیوٹی سر انجام دیں گے، اساتذہ کی بطور اسسٹنٹ پریذائیڈنگ اور پولنگ آفیسر ٹریننگ کا آغاز ،ٹریننگ کا سلسلہ مرحلہ وار ایک ماہ تک جاری رہے گا۔
ٹریننگ صبح اور سہ پہر کے اوقات کار میں دی جائے گی۔صبح کے وقت نو سے بارہ بجے اور سہ پہر کے وقت بارہ سے تین بجے تک ٹریننگ ہوگی ہر سکول سے پانچ، پانچ ٹیچرز ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گے۔
پہلا سیشن 26 دسمبر سے 4 جنوری 2024 تک جاری رہے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ انتخابی ڈیوٹیوں سے غائب ہونے والے اساتذہ کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کیجائے گی۔ جنرل انتخابات کیلئے اساتذہ کی ٹریننگ کا سلسلہ سکول کھلنے کے بعد ہی جاری رہے گا۔