Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

دبئی میں دنیا کا سب سے گہرا سوئمنگ پول کھول دیا گیا

دنیا کی بلند ترین عمارت اور کئی ریکارڈز کا اعزاز رکھنے والے دبئی میں اب دنیا کا سب سے گہرا سوئمنگ پول بھی کھول دیا گیا ۔
گنیز بک ورلڈ ریکارڈز نے تصدیق کی ہے کہ ڈیپ ڈائیو دبئی جس کا افتتاح کچھ روز قبل کیا گیا ہے، یہ دنیا کا سب سے بڑا پول ہے۔

حمدان بن محمد "ڈیپ ڈائیو دبئی” سوئمنگ پول کا افتتاح کررہے ہیں

ڈیپ ڈائیو دبئی کے نام سے تیار کیے گئے اس پول میں ابتدائی طور پر صرف دعوت نامے پر ہی جانے کی اجازت دی گئی ہے، اور اسےخودساختہ طور پر ’دنیا میں غوطہ خوری کا واحد ایسا مرکز‘ قرار دیا جارہا ہے جہاں لوگ 60 میٹر (تقریباً 200 فٹ) تک گہرائی میں جاکر سوئمنگ کرسکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس پول میں ایک کروڑ 46 لاکھ لیٹر(38 لاکھ گیلن) تازہ پانی موجود ہے، جو اولمپک سائز کے 6 سوئمنگ پولز کے حجم کے برابر ہے، پول کے نچلے حصے میں غوطہ خور مختلف روشنیوں اور موسیقی کے ساتھ ٹیبل فٹ بال اور دیگر کھیلوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
ڈیپ ڈائیو دبئی میں ایک گھنٹے کی غوطہ خوری کی قیمت 135 ڈالر سے لے کر 410 ڈالر کے درمیان ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button