جامعہ زرعیہ: ایچ ای سی کی بجٹ اسسمینٹ میٹنگ
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے زیر اہتمام جنوبی پنجاب کی تمام جامعات کے بجٹ 25۔2024 کی اسیسمنٹ کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیم میں ڈاکٹر محمد مظہر سعید ایڈوائزر فنانس،ثمینہ دورانی ڈائریکٹر فنانس، حسن منیر ڈی جی فنانس پنجاب ہائیر ایجوکیشن، محمد آصف ڈپٹی سیکرٹری ایچ ای سی پنجاب،شاہ سوار ڈائریکٹر لوکل آڈٹ فنڈ ملتان ڈویژن،ارسلان مجید ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ ای سی نے دورہ کیا۔
جنوبی پنجاب کی جامعات جن میں محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر ملتان، بہاء دین زکریا یونیورسٹی ملتان، نواز شریف انجینئرنگ یونیورسٹی ملتان، ویمن یونیورسٹی ملتان،غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ،چولستان یونیورسٹی بہاولپور،خواجہ غلام فرید یونیورسٹی رحیم یار خان، یونیورسٹی آف ساہیوال نے بجٹ میٹنگ میں شرکت کی۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد اور پنجاب گورنمنٹ کی ٹیم کو خوش آمدید کہا اور زرعی یونیورسٹی ملتان کی اتنے کم عرصے میں کامیابیوں کے بارے میں بتایا۔
ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کی ٹیم نے بتایا کہ ان کی یہ کوشش ہے کے پنجاب گورنمنٹ یونیورسٹیوں کے سالانہ اخراجات کے لیے بجٹ فراہم کرے۔
اس موقع پر ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کی ٹیم نے زرعی یونیورسٹی ملتان کی خدمات اور سالانہ بجٹ میٹنگ آرگنائز کرنے پر خوب سراہا۔