طلباء وطالبات کے لئے اسلامیات کے پیپر کے ایس او پیز جاری
تعلیمی بورڈ ملتان نے نویں کے امتحان دینے والے طلباء و طالبات کےلئے اسلامیات کے پیپر کے ایس او پیز جاری کردئیے ۔
جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہےکہ تعلیمی بورڈ ملتان کی حدود میں واقع جملہ سربراہان تعلیمی ا دارہ جات اور پرائیویٹ امیدواران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ بورڈ قانون کے مطابق ایسے امیدواران جنہوں نے نہم سالانہ امتحان 2022 میں شرکت کی وہ درج ذیل صورتوں میں صرف اولڈ کورس اسلامیات لازمی کا پیپر دیں گے اور ان کا ترجمۃ القرآن کا پیپر نہیں ہو گا۔
ایسے امیدواران جنہوں نے نہم سالانہ امتحان 2022 دیا اور اس کے بعد 2023 میں دہم کا امتحان نہیں دیا اور وہ اب نہم سالانہ 2022 کی بنیاد پر دہم سالانہ امتحان 2024 کا امتحان دینا چاہتے ہیں، وہ اسلامیات لازمی اولڈ کورس کا امتحان دیں گے۔
ایسے امیدواران جنہوں نے پہلا اور دوسرا سالانہ امتحان 2023 میں کمبائنڈ امتحان دیا یا صرف دہم کا امتحان دیا او راب اگر ان کا چانس موجود ہے تو وہ اسلامیات لازمی اولڈ کورس کا امتحان دیں گے ۔ پی بی سی سی کے فیصلہ کے مطابق مارکس امپرومنٹ والے امیدواران صرف نئے نصاب کے مطابق پیپر دیں گے۔