Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پاکستانی مصنوعات کو دنیا بھر میں ای کامرس پورٹلز پرفروخت کیا جاسکتا ہے،بپوسٹ ماسٹر جنرل جنوبی پنجاب

پوسٹ ماسٹرجنرل جنوبی پنجاب سرکل ملتان ذوالفقارحسنین نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں پوسٹ آفس کے افسران اور صدر چیمبرآف کامرس ملتان خواجہ صلاح الدین کے درمیان ملاقات ہوئی ۔
اس موقع پر پوسٹ ماسٹرجنرل کی جانب سے چیمبر اور اس کے ممبران کواس بات کی ترغیب دی گئی کہ وہ ڈاک کی سروس بیرون ملک استعمال کرنے کے لیے پاکستان پوسٹ کی ای ایم ایس اور ای ایم ایس پلس جبکہ اندرون ملک کے لیے ارجنٹ میل سروس اور پارسل سروس کااستعمال کریں۔
پاکستان پوسٹ نے ان سروسز میں جدت(ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم) لا کر اور سروس ڈیلیوری کوبہتر کرکے معیار بلند کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ان سروسز سے دنیا کے دیگرا ی کامرس آپریٹر پاکستان کی مصنوعات کودنیا بھر میں ای کامرس پورٹل کے ذریعے فروخت کرسکتے ہیں جس کی وجہ سے ملکی زرمبادلہ میں اضافہ ہوسکتا ہے اور محکمہ ڈاک کی آمدن میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔
اس میں قابل ذکر یہ ہے کہ انہوں نے بالواسطہ سردست ایمازون کے مستند معاہدے کاحوالہ نہیں دیا، بلکہ مجموعی طورپر ایکسپورٹرز اور ہنرمندوں کواس بات کی ترغیب دی ہے کہ وہ ان بین الاقوامی پورٹلز کے ذریعے اپنی مصنوعات کو فروخت کروائیں اور پاکستان پوسٹ کی ان جدید سہولیات سے استفادہ کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button