Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکول انفارمیشن سسٹم میں اساتذہ کا ریکارڈ درست کرنے کا شیڈول جاری

محکمہ سکولز نے سکول انفارمیشن سسٹم میں اساتذہ کا ریکارڈ درست کرنے کا شیڈول جاری کردیا۔
تفصیل کے مطابق سکولز نے سس میں ریکارڈ کی درستگی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد شیڈول جاری کردیا، جس کے مطابق ملتان ، خانیوال، وہاڑی،لودھراں میں 16فروری سے 19 فروری تک ڈیٹا درست کیا جائے گا۔
ڈیرہ غازی خان لیہ ، راجن پور،مظفر گڑھ میں 20 سے 23 فروری تک ،بہاولپور ، رحیم یار خان اور بہاولنگر میں 21 سے 24 فروری تک ، سکول انفارمیشن سسٹم میں اساتذہ کا ڈیٹا درست کیا جائے گا۔



















