پی ایس ایل 9: سلطان راج کریں گے : اسامہ کا دعویٰ

ملتان سلطان کے لیگ سپنر اسامہ میر پریقین ہیں کہ پی ایس ایل 2024 کے فاتح بننے کی تیاریاں مکمل ہیں ان کا وکٹری سٹینڈ پر جانا ٹھہر گیا، ملتان سٹیڈیم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسامہ کا کہنا ہے تھا کہ گزشتہ برس ملتان سلطان نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا، فائنل میں بدقسمتی سے فنش نہیں کرسکے، اور ایک رن سے لاہور قلندر سے ہار گئے اب اس خامی پر قابو پالیا ہے، ایسے اعصاب شکن میچ کی جیت کےلئے تیاریاں کرلی ہیں۔
ویڈیو ملاحظہ فرمائیں ۔
لیگ سپنر کا کہنا تھا کہ ہوم گراونڈ میں کھیلنا اچھا لگتا ہے، ہوم کراؤڈ کی سپورٹ حوصلہ دیتی ہے ، اس سیزن میں ہم اپنے فاسٹ بالر احسان اللہ سے محروم ہیں، وہ انجرڈ ہیں، دعا ہے وہ جلد سے جلد صحت یاب ہو جائیں ، میری خدمات ٹیم کےلئے پھر پور ہوں گی، غیر ملکی لیگز کھیلی ہیں جس سے تجربے میں اضافہ ہوا ہے۔
کوشش ہے ان لیگز میں جو سیکھا ہے وہ اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں میں شیئر کروں ، جیت کا سفر جہاں سے چھوڑا تھا سلطانز اسی جگہ سے شروع کریں گے۔