Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

انگلینڈ نے پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کردیا

جیمز ونس اور لیوئس گریگوری کی شاندار بیٹنگ کی بدولت انگلش ٹیم نے تیسرے ایک روزہ میچ میں گرین شرٹس کو 3 وکٹوں سے شکست دی۔
تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے آخری میچ میں انگلش ٹیم نے 332 رنز کا ہدف 48 ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا اور یوں گرین شرٹس کو 3 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 0-3 سے اپنے نام کی۔

اس سے قبل برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر گرین شرٹس کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
بابر اعظم نے 158 رنز کی اننگز کھیلی پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز اچھا نہیں رہا ، اور اوپنر فخر زمان 6 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، لیکن دوسری وکٹ پر امام الحق اور بابر اعظم نے 92 رنز کی شراکت بنائی۔
امام 56 رنز بناکر پویلین لوٹے، پھر وکٹ کیپر محمد رضوان کپتان بابر اعظم کے ساتھ کریز پر ڈٹ گئے، اور دونوں نے انگلش بولرز کی خوب دھنائی کی۔

پہلے بابر اعظم نے کیریئر کی14 ویں سنچری مکمل کی پھر رضوان نے بھی8 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری بنائی، بابر اعظم اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 331 رنز بنائے۔

گرین شرٹس کی جانب سے بابراعظم نے 158 اور محمد رضوان 74 رنز بناکر نمایاں رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے برائیڈن کارس نے 5 اور ثاقب محمود نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
گرین شرٹس کے 332 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم کا آغاز بھی مایوس کن رہا ، اور 53 کے مجموعی اسکور پر 2 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔
انگلینڈ کی آدھی ٹیم 165 رنز پر آؤٹ ہوگئی، تاہم چھٹی وکٹ پر جیمز ونس اور لیوئس گریگوری نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
جیمز ونس اور لیوئس گریگوری کی شاندار بیٹنگ کی بدولت انگلش ٹیم نے 48 ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا ، اور یوں اسے 3 وکٹوں سے کامیابی حاصل ہوئی
اس کامیابی کے ساتھ انگلش ٹیم نے 3 ایک روزہ میچز کی سیریز میں بھی وائٹ واش کردیا۔
جیمز ونس 102 اور لیوئس گریگوری 77 رنز بناکر نمایاں رہے۔
گرین شرٹس کی جانب سے حارث رؤف نے 4 اور شاداب خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
جیمز ونس کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا، جبکہ انگلینڈ کے ثاقب محمود کو پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button