ایمرسن یونیورسٹی ملتان : انٹر یونیورسٹیز بیس بال چیمپئن شپ اور پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام جوڈو کراٹے کے ٹرائل کا آغاز
وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کی زیر سرپرستی ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے تعاون سے دوسری ال پاکستان انٹر یونیورسٹیز بیس بال چیمپئن شپ کا اغاز کر دیا گیا۔
جس کے حوالے سے یونیورسٹی کے گراؤنڈ میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےکہا کہ یہ ایمرسن یونیورسٹی کا اعزاز ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے ہمیں اس چیمپئن شپ کی میزبانی کا شرف عطا کیا ہے، پچھلے سال ہم نے کوشش کی تھی کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے لئے ہر طرح کی سہولیات فراہم کریں اور اس سال بھی اسے کامیاب بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
ہمارے پاس بہترین گراؤنڈ و دیگر سہولیات موجود ہیں ان تمام کھلاڑیوں اور ان کے کوچز اور آفیشلز کوخوش آمدید کہتے ہیں۔
ڈائریکٹر سپورٹس پروفیسر ظفر شیروانی نے بتایا کہ اس ایونٹ میں پاکستان کی نو یونیورسٹیز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیںش جس کے لئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے ایمرسن یونیورسٹی کو میزبان منتخب کیا ہے، یہ چیمپین شپ چار روز جاری رہےگی۔
اسی کے ساتھ وزیراعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت اج یونیورسٹی کے سپورٹس ایڈیٹوریم میں جوڈو کراٹے کے ٹرائل منعقد ہونے جارہے ہیں، جس کی سرپرستی ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کر رہی ہے، اس کیے انعقاد کی ذمہ داری یونیورسٹی آف وٹرنری لاہور نے نبھائیش جبکہ اس کی میزبانی کا اعزاز بھی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کو حاصل ہوا ہے۔
اس تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان تھے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم کہ ہم وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے منتظمین کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اسں بڑے ایونٹ کی میزبانی کا اعزاز بھی ہمیں عطا کیا۔
واضع رہے کہ ال پاکستان بیس بال چیمپئن شپ جار روز تک جاری رہے گا، جس کی تقریب تقسیم انعامات اٹھارہ فروری کو منعقد ہوگی، اور اس میں پاکستان بھر سے نو یونیورسٹیز حصہ لے رہی ہیں، جبکہ ملکی اور غیر ملکی کوچز بھی شامل ہیں۔