ڈیلی ویجزملازمین کی مستقلی، زکریایونیورسٹی انتظامیہ اورایمپلائز یونین آمنے سامنے آگئے
برسوں سے مستقلی کے منتظر ملازمین کےراہ میں روڑے اٹکانےکا سلسلہ جاری،یونین نےدم دم مست قلنررکااعلان کردیا

زکریایونیورسٹی انتظامیہ کا دوہرا معیارسامنے آیا گیا،ایک طرف خسارے کاشور مچاکر معمولی ملازمین کو مستقل کرنے کےمعاملے کوالجھایاجارہا ہے جبکہ دوسری طرف اساتذ کی فوج طفر موج بھرتی کرنے کی کوشش کیجارہی ہےجنکی متعددشعبوں میں ضرورت نہیں جس پر ملازمین میں اساتزہ کے خلاف نفرت بڑھ رہی ہے جبکہ افسر بھی اساتذہ کے سامنے بے بسی کی تصویر بن چکے ہیں

ایمپلائزیونین کے صدر ملک صفدرحسین کاکہناہے کہ ہمیں دیوارکےساتھ لگایاجارہا ہے ،سینڈیکیٹ کی منظوری کے باوجود ملازمین مستقلی میں وہ اساتذہ روڑے اٹکا رہے ہیں جن کاکیرئر مشکوک ہے ،اور کرپشن میں ملوث ہیں کمیٹیاں کمٹیاں کھیل کے باوجود بھی من پسندنتائج نہ ملنے پرملازمین کے حق پرڈاکہ ڈالنے کی کوشش کیجارہی ہے جس کو ہر حال میں ناکام بنایا جائےگا،

ممبرمجلس عاملہ رانامدثر کا تھا کہ انتظامیہ ہمیں احتجاج پرمجبورکررہی ہے ہم نے تمام ملازمین کوکال دے دی ہے جلدہی دما دم مست قلندر ہوگا احتجاج کا دائرہ پورے شہر میں پھیلایا جائے گا، چوک کچہری پر دھرنا دیاجائے گا جس کی تمام تر ذمے داری وائس چانسلر اور ان کی ٹیم پر ہوگی


















