جنوبی پنجاب تعلیمی سیکرٹریٹ میں ہیلپ لائن”آؤ سکول چلیں، ہو جاؤ تیار”1234 فعال

سیکرٹری تعلیم جنوبی پنجاب بیرسٹر ڈاکٹر احتشام انور مہار کی ہدایات پر عوام کو محکمہ تعلیم جنوبی پنجاب کے حوالے سے متعلقہ ہمہ قسم کی معلومات بشمول ٹرانس جینڈر کمو نٹی کی تعلیم، داخلہ جات اور سکول نہ جانے والے بچوں کے حوالے سے معلومات وغیرہ دینے کے لئے ایجوکیشن سیکرٹریٹ میں ہیلپ لائن 1234 کو فعال کر دیا گیا ہے، اس ہیلپ لائن کے ذریعے عوام اب گھر بیٹھے سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے اور شکایات درج کرانے کے علاوہ اپنے مسائل حل کرا سکیں گے۔
نیز محکمہ تعلیم جنوبی پنجاب کی طرف سے ایسے تمام بچوں کو مفت تعلیم کی فراہمی کے منصوبے کا آغاز کیا جا رہا ہے، جو مالی استطاعت نہ ہونے کے باعث سکول نہیں جا سکتے، شہری سکول نہ جانے والے بچوں کی نشان دہی ہیلپ لائن 1234پر کال کر کے کر سکتے ہیں، تاکہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے نعرے "آؤ سکول چلیں، ہو جاؤ تیار۔۔۔1234” کو عملی شکل دیتے ہوئے ایسے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جا سکے۔



















