پی ایس ایل 9 : چاچا کی طوفانی بیٹنگ ، سلطانز نے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے تاریخ بدل دی
ملتان سلطانز نے لیگ میں اپنی جیت کی ہیٹرک مکمل کی، جبکہ لاہور قلندرز نے ہارنے کی ہیٹرک مکمل کی۔
ملتان سلطانز نے اب تک پی ایس ایل مین لاہور کے خلاف پہلی کامیابی حاصل کی ۔
لاہور قلندرز کی جانب سے 167رنز کے تعاقب میں ملتان کی شروعات کو کچھ اچھی نہیں تھی، اس کی پہلی وکٹ ایک رن پر گر گئی جبکہ میلان کوئی رنز بنائی پویلین لوٹ گئے ان کوزمان خان نے ایل بی ڈبیلو کیا،15کے مجموعی سکور پر دو میچوں کے ہیرو ہینڈرکس شاہین کی گیند پر فخر کوکیچ دے بیٹھے انہوں نے 9رنز بنائے53کے مجموعی رنز پر یاسر کو صاحبزادہ فرحان سے سٹمپ کردیاوہ 8رنزبناسکے ،جس کے بعد رضوان اور ڈیوڈویلی نے اننگز کی تعمیر کی دونوں کے درمیان 75رنزکی ساجھےداری ہوئی رضوان 128کے مجموعی سکور پر لنڈی کے زمان خان کی گیند پرکیچ دے بیٹھے انہوں نے 9چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 82رنزبنائے ۔
افتخار نے آکر کھیل کو گرم کردیامگر ویلے 25رنزبناکرایل بی ڈبیلو ہوگئے،مگر افتخار نے زمان خان کوایک اوور میں 24رنزبناکر کھیل ایک اوور قبل میچ ختم کردیا انہوں نے انہوں نے 11 گیندوں پر5چوکے اور دو چھکے لگاکر 34رنز بنائے شاہین اور زمان خان نے دو دو اور جارج لنڈی نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
اس سے قبل لاہور قلندر نے ٹاس جیت کرپہلے کھیلتے ہوئے 166رنز کامجموعہ تشکیل دیا برق رفتاری سے اننگز کاآغاز کرنے والے قلندر ز کے قدم چھ اوورز کے بعد سمٹ کررہ گئے اننگز کی شروعات میں 3 رنز کے مجموعی سکور پر صاحبزادہ فرحان 2 سکور بنا کر آؤٹ ہوگئے، محمد علی کی گیند پر افتخار احمد نے ان کا کیچ تھاما دوسری وکٹ کی شراکت داری میں 94 رنز بنے، ریسی وین ڈر ڈوسین 37 گیندوں پر 54 رنز بنا کر اسامہ میر کی گیند پر محمد رضوان کو کیچ دے بیٹھے، ان کی اننگ 4 چوکوں 2 چھکوں سے مزین تھی۔
تیسری وکٹ کی پاڑنرشپ میں فخر زمان کا ساتھ دینے سکندر رضا آئے، اور وکٹ کی چاروں طرف شاندار شارٹس کھیل کر شایقین سے داد وصول کی۔ فخر زمان نے 41 رنز کی اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں 2 چھکے، 2 چوکے شامل تھے۔ عباس آفریدی کی گیند پر محمد رضوان نے ان کو کیچ آؤٹ کیا۔جہاں داد 16 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے، ان کی وکٹ ڈیوڈ ویلی کے حصے میں آئی۔سکندر رضا 23 رنز بنا کر محمد علی کی گیند پر اسامہ میر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے،انہوں نے اپنی اننگز میں 4 چوکے لگائے۔
سلطانز کے محمدعلی نے دو ، عباس آفریدی، اسامیہ میر، اور افتخار نے ایک ایک کھلاڑی کوآوٹ کیا اس طرح قلندرز نے سلطانز کو 5وکٹ پر 167رنز کاہدف دیا۔