Breaking NewsEducationتازہ ترین
ایمرسن یونیورسٹی میں بڑے عہدوں پر تعیناتیاں
ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ایمرسن یونیورسٹی میں رجسٹرار، خزانہ دار اور کنٹرولر کی تعیناتی تین سال کےلئے کردی ہیں۔
جاری نوٹیکفیشن کے مطابق محمد فاروق کو رجسٹرار ایمرسن یونیورسٹی ، ندیم مشتاق کو خزانہ دار اور آفتاب خان خاکوانی کو کنٹرولر امتحانات کنٹریکٹ کی بنیاد پر تین سال کےلئے تعینات کیا جاتا ہے۔
ان کو ہدایت کی جاتی ہےکہ وہ اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کریں۔