Breaking NewsEducationNationalتازہ ترین
ویمن یونیورسٹی ملتان کی طالبات کے ارمان کوروناکی نظر ہوگئے،کانووکیشن ملتوی کردیا گیا.
گولڈ میڈل،ڈگریاں لینے کی خواہش دھری رہ گئی ،کورونا کی وبانے سب ارمان خاک میں ملادئے

کورونا کی بڑھتی ہوئی وبا نے پاکستان میں تعلیمی اداروں کو جتنا نقصان پہنچایا اسکا اندازہ شائد کبھی نہ لگایاجاسکے امتحانات سے لیکر تقریبات تک سب کچھ ختم کرناپڑا اب کانووکیشن جیسے ایونٹ جو کسی بھی طالبعلم کےلئے ہمیشہ یادگاررہتے ہیں ملتوی ہونا شروع ہوگئے جس کی تازہ مثال ویمن یونیورسٹی ملتان کی طالبات ہیں جنہوں کے میڈل لینے اور ڈگریاں لینے کے ارمان دھرے رہ گئےویمن یونیورسٹی ملتان کا کانووکیشن ملتوی کردیا گیا ویمن یونیورسٹی ملتان کا کانووکیشن رواں ماہ کے دوسرے ہفتے میں ہونا تھا جس کےلئے زکریایونیورسٹی کا جناح آڈیٹوریم بھی بک کرایا گیا تھا مگر کورونا کی بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے کانووکیشن ملتوی کردیا گیا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حالات سازگار ہوتے ہی کانووکیشن کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا


















