بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بڑی مشکل آسان

بیرون ممالک پاکستانیوں کو واثتی سرٹیفکیٹ کےلئے سافٹ ویئر بنادیا گیا ، اب ان کو گھر بیٹھے سرٹیفکیٹ مل جائے گا ۔
اس پر وزیراعظم عمران خان نے وزارت قانون کو وراثتی سرٹیفکیٹ کیلیے سافٹ ویئر بنانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے سرٹیفکیٹ کا حصول آسان ہو جائے گا،حکومت کااصل مقصدعوام کے لیے آسانیاں پیداکرنا ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کےلیےسرٹیفکیٹ کا حصول آسان ہو جائے گا۔
شوکت خانم اسپتال میں کسی قسم کاکوئی پیپر استعمال نہیں ہوتا، پیپرلیس نظام سےکرپشن کی گنجائش ہی ختم ہوگئی۔ فائل سسٹم ہوتومشکلات ہوتی ہیں، زمینوں کی فائلوں کوآگ لگ جاتی ہے۔ ہم نےمسلسل لوگوں کی زندگیاں آسان کرتےرہناہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ووٹنگ ختم ہونے اور فیصلے کے اعلان کےدوران دھاندلی ہوتی ہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین سےدھاندلی کا مسئلہ حل ہوجائے گا، کوشش ہے اوورسیزپاکستانی ووٹ کاسٹ کرسکیں۔



















