Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

طالبان نے پاکستان میں دہشت گردی کےلئے جمع کی گئی کروڑوں روپے کی کرنسی قبضے میں لے لی

افغان طالبان نے افغانستان کے اہم ضلع اسپین بولدک پر قبضہ کر کے وہاں سے کروڑوں روپے مالیت کی پاکستانی کرنسی برآمد کرلی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان طالبان نے پیش قدمی کرتے ہوئے ایک اور اہم ضلع اسپین بولدک پر بھی اپنا اثر و رسوخ قائم کرلیا۔
افغان فورسز قبضے کے بعد اسپین بولدک سے فرار ہوئیں تو طالبان نے تلاشی لی جہاں سے کروڑوں روپے مالیت کی پاکستانی کرنسی بھی برآمد ہوئی، جسے مسلح افراد نے اپنے قبضے میں لے لیا۔ افغان فورسز اسپین بولدک میں اسمگلرز سے پاکستانی کرنسی چھین لیا کرتی تھیں، جسے افغانستان کی خفیہ ایجنسی این ڈی ایس پاکستان میں تخریب کاری کے لیے استعمال کرتی تھی۔ این ڈی ایس اور را پاکستان میں مذموم مقاصد کیلئے یہ کرنسی استعمال کرتی تھی جبکہ را کے ساتھ مل کر افغان خفیہ ایجنسی دہشت گردوں کو پاکستانی کرنسی دے کر یہاں بھیجتی تھی۔
واضح رہے کہ امریکی انخلا مکمل ہونے سے قبل طالبان نے افغانستان کے 150 سے زائد اضلاع پر اپنا کنٹرول بحال کرلیا ہے، امریکی ادارے نے گزشتہ دنوں اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ طالبان کو کہیں مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا جس کی وجہ سے انہوں نے ڈرامائی کامیابیاں حاصل کیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button