واسا کے ریکوری آفیسرز نے دفاتر میں ڈیرے ڈال لئے، ٹارگٹ ادھورے
واسا میں افسروں کے من پسند ریکوری افسر دفتر میں براجمان ہیں، جس کی وجہ سے ریکوری مہم متاثر ہورہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 17 سے ریکور ی آفیسرز اس وقت مرکزی دفتر میں دوسری اسائمنٹ کررہے ہیں، جب ان کی جگہ سیورمین اور چھوٹا عملہ ریکوری کررہا ہے جو صارف سے پیسے لیکر معاملہ گول کردیتا ہے ، ریکوری آفیسر جن کی تنخواہ ایک لاکھ روپے سے زائد ہے دفاتر سے باہر نہیں نکلتے اورشام تک ڈیرے ڈالے رکھتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریکوری کا ٹارگٹ 25 کروڑ تھا جو سمٹ کر 15 کروڑ رہ گیا ہے، انتظامیہ نے ریکوری مہم چلائی ہوئی ہے مگریہ بیانات تک زیادہ متحرک ہے ، چھوٹے صارفین کو پکڑ کرسب اچھے کی رپورٹ دی جارہی ہے جب کے بڑے صارفین کو چھوٹ دے دی گئی ہے۔
واسا کے ملازمین کا کہنا ہے کہ ریکوری افسروں کے متحرک نہ ہونے کی وجہ سے ٹارگٹ پورا نہیں ہوتا اور ان کی تنخواہیں بھی متاثر ہوتی ہیں۔
انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ صورتحال کونوٹس لیں اور ریکوری افسروں کو فیلڈ میں بھیجا جائے ۔