Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے آنیوالے فنڈز کا شفاف استعمال کیا جارہا ہے:ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب

ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب اور اقوام متحدہ کے باہمی تعاون سے اس خطے میں انفراسٹرکچر کی بہتری اور اداروں کی استعداد کار میں اضافہ کرنے کیلئے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے۔

اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے آنیوالے فنڈز کے شفاف استعمال اور قومی تعمیر نو کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ملتان میں اقوام متحدہ کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔
اقوام متحدہ کے وفد کی قیادت شاہ ناصر خان نے کی جبکہ جنوبی پنجاب کے سیکرٹریز نے بھی اجلاس میں شرکت کی،ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے جنوبی پنجاب کے اداروں اور سیکرٹریز کی آگاہی ورکشاپ کل منعقد ہوگی جس میں محکمہ صحت ،تعلیم اور پلاننگ کے سیکرٹریز سمیت دیگر افسران شریک ہونگے۔ورکشاپ میں باہمی تعاون سازی اور اس خطے کے مسائل کا تفصیلی جائزہ بھی لیا جائے گا۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں نجی سیکٹر اور اقوام عالم کے ڈونرز کیلئے کام کرنے کی بہت گنجائش ہے حکومت اس سلسلے میں انکو بھرپور تعاون اور تکنیکی معاونت فراہم کرے گی۔

انکا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کی معاشی ترقی کے انڈیکیٹرز میں بہتری لانا ہمارا مشن ہے اس ضمن میں اقوام متحدہ اور برٹس کونسل سمیت عالمی ڈونرز کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔بعد ازاں اقوام متحدہ کے وفد کو جنوبی پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button